آئی ایس آئی کے نئے سربراہ بارے تنقیدی ٹویٹ پر بلاگر قتل

زرمبش مانیٹرنگ ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق بلاگر محمد بلال خان کو مسلح افراد نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

محمد بلال خان کی قتل کا واقعہ سوشل میڈیا کے ویب سائٹ ٹویئٹر پر اس تنقیدی ٹویٹ کے چار گھنٹے بعد پیش آیا جس میں انہوں نے پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے نئے سربراہ ڈی جی فیض حمید کے بارے طنزیہ انداز میں لکھا کہ پاکستان کے نامور حاضر سروس سیاستدان جنرل فیض حمید نئے ڈی جی آئی ایس آئی مقرر۔

انہوں نے مزید لکھا تھا کہ موصوف کو اللہ تعالی نے بے شمار صلاحیتوں سے نوازا ہے ، دل ان کا فوجی ، دماغ سیاسی ، بیک وقت سیکولر اور مذہب پسندوں کو اٹھانا اور بٹھانا جانتے ہیں ،تقریبا ” امیر المومینین ” بننے کی صلاحیت ہے۔

بلاگر محمد بلال خان کو اسی طنزیہ ٹویٹ کے ٹھیک چار گھنٹے بعد ہی اسلام آباد میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ۔