پی ٹی ایم کے سرگرم رہنماپروفیسر عمارجان گرفتار

اطلاعات کے مطابق لبرٹی پولیس لاہورنے کل رات چار بجے پروفیسر عمار جان کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کرکے تھانہ منتقل کردیا ۔

ذرائع سے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق پروفیسر عمار جان پر یہ الزام ہے کہ پروفیسر عمار جان پی ٹی ایم کے کارکن پروفیسر ارمان لونی کے قتل کے خلاف احتجاج میں شریک تھے ۔

یاد رہے کچھ دن قبل ارمان لونی کو لولارائی میں پولیس نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور وہ تشدد کی وجہ سے جان بحق ہوگئے تھے جس کے بعد پشتونوں کی جانب سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر احتجاج شروع کی گئی