مغربی بلوچستان:بلوچ ایکٹیوسٹ حبیب اللہ سربازی ترکی سے لاپتہ

مغربی بلوچستان:بلوچ ایکٹیوسٹ حبیب اللہ سربازی ترکی سے لاپتہ

‏‎زرمبش مانیٹرنگ ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مغربی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بلوچ ایکٹیوسٹ حبیب اللہ سربازی پیر کے روز سے ترکی سے لاپتہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حبیب اللہ بلوچ مغربی بلوچستان میں انسانی حقوق کی حصول کی خاطر آواز بلند کرنے والوں میں سرفہرست تھے اور ساتھ ہی وہ کمپین فعالیں بلوچ و سھاب کے نام سے سوشل میڈیا میں متحرک تھے ۔

‏‎زرائع کے مطابق حبیب اللہ بلوچ کی اس طرح سے اچانک گمشدگی کے پیچھے ایرانی حکومت ملوث ہوسکتی ہے۔ آخری اطلاعات کے مطابق حبیب اللہ بلوچ لاپتہ ہیں جو مغربی بلوچستان میں انسانی حقوق کا رکن ہے ۔