امریکا کے غلط اقدامات کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔کمانڈر ایڈمرل حسین خانزادی

ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل حسین خانزادی نے کہا ہے کہ ایران کے مفادات اور سرحدوں کے دفاع کے لئے پوری تیاری ہے اور اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ کوئی خطرہ امریکا سے یا کسی اور ملک سے ہے۔

ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل حسین خانزادی نے بندرعباس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی بحری بیڑے کی خلیج فارس روانگی کا موضوع کوئی نیا مسئلہ نہیں ہے اور نہ ہی اس مسئلے کو کوئی اہمیت دی جا سکتی ہے اس لئے کہ علاقے میں امریکی فوجی موجودگی نمائشی، بے فائدہ اور فریب پر مبنی ہے۔

انہوں نے علاقے سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ علاقے کی اجتماعی سلامتی اور عزت و اقتدار کو مضبوط بنانے کی واحد راہ، علاقائی تعاون ہے اور اس تعاون کی بدولت علاقے میں امریکا کے غلط اقدامات کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

خبری حوالہ:زرمبش مانیٹرنگ ڈیسک