ایران: گیس پائپ لائن میں دھماکا، 5 افراد ہلاک متعدد زخمی

ایران: گیس پائپ لائن میں دھماکا، 5 افراد ہلاک متعدد زخمی

ایران کے خوزستان صوبے کے دارالحکومت جنوب مغربی شہر اہواز کے قریب سے گزرنے والی گیس پائپ لائن میں ہونے والے دھماکے اور آگ سے کم از کم پانچ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئیں . قریبی سڑک سے گزرنے والی چار موٹر گاڑیاں بھی دھماکے کی زد میں آ کر تباہ ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گیس پائپ لائن کے دھماکے سے لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ جبکہ زخمیوں کی تعداد غیر واضح ہے۔

دوسری جانب ایرانی صوبے خوزستان کے گورنر جمال عَلمی نیسی کے مطابق گیس پائپ لائن میں ہونے والا دھماکا کوئی تخریبی یا دہشت گردانہ کارروائی نہیں بلکہ یہ گیس کے اخراج کے سبب ہوا۔

خبری حوالہ : زرمبش مانیٹرنگ ڈیسک