ایران نے امریکی تھنک ٹینک پر پابندی عائد کردی

زرمبش میڈیا سیل کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایران نے امریکا میں قائم تھنک ٹینک ’فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسیز‘ اور اس کے سربراہ مارک ڈوبووِٹس کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ ادارہ اور اس کا سربراہ ایران کے خلاف ’اقتصادی دہشت گردی‘ کے پسِ پردہ ملوث ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ادارے اور اس کے سربراہ پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔
ایرانی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ادارہ ایران کے خلاف عائد امریکی پابندیوں کے اثرات کو وسیع تر بنانے میں مصروف رہا ہے۔
واضح رہے کہ واشنگٹن میں قائم یہ تھنک ٹینک دعویٰ کرتا ہے کہ وہ غیرجانب دار ہے اور اس کا مقصد قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی سے متعلق تحقیق ہے۔