ایران : سی آئی اے کیلئے جاسوسی کا الزام ، 17 گرفتار

زرمبش مانیٹرنگ ڈیسک کو موصول ہونےوالے اطلاعات کے مطابق ایران نے سی آئی اے کے لیے جاسوسی کرنے والے 17 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایرانی انٹیلی جنس چیف کا کہنا ہے کہ تمام افراد کی شناخت کرلی گئی ہے، گرفتار ہونے والے تمام افراد ایرانی شہری اور حساس مقامات پر ملازم تھے۔

انٹیلی جنس ایجنسی ایران نے امریکی خفیہ ایجنسی کا جاسوسی کا نیٹ ورک توڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق 17 مشتبہ افراد میں سے کچھ افراد کو عمر قید کچھ کو سزائے موت سنائی گئی۔

ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی کے چیف کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کو عدالت کے حوالے کردیا گیا ہے۔ مشتبہ افراد کی گرفتاریاں مارچ 2018 سے مارچ 2019 کے درمیان کی گئیں۔