حوثی باغیوں کا سعودی عرب کی دو بڑی آئل فیکڑیوں پر ڈرون حملے

زرمبش مانیٹرنگ ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی دو آئل فیکڑیوں پر ڈرون سےحملے کیے ہیں۔ جس سے دو آئل فیکٹریوں میں آگ بھڑک اٹھی .

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ملکی آئل کمپنی کی دو فیکٹریوں پر ڈرون سے کیے گئے حملوں کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حملے کا نشانہ بننے والی سعودی آئل کمپنی آرامکو کی فیکٹریاں بقیق اور خریض ملکی مشرقی صوبے میں واقع ہیں۔ خام تیل کی پیداوار کے حوالے سے بقیق سعودی عرب کی سب سے بڑی تیل کی فیکڑی ہے۔

دوسری جانب یمن میں سعودی عسکری اتحاد کے خلاف لڑنے والے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے ان ڈرون حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس حملے کے لیے دس ڈرون استعمال کیے گئے تھے اور ریاض حکومت کے خلاف حملوں میں اضافہ کیا جائے گا۔