افغانستان میں دھماکہ متعدد افراد جان بحق و زخمی

زرمبش مانیٹرنگ ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق افغان صوبے ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد کی مرکزی شاہراہ سے گزرنے والی افغان پولیس کی گاڑی پر خود کش حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ خود کش حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 3 اہلکار اور 6 شہری شامل ہیں جب کہ ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پولیس گاڑی پر حملے کی ذمہ داری بھی داعش نے قبول کی ہے، داعش کا دعویٰ اعماق نیوز ایجنسی نے جاری کیا ہے۔