افغانستان: فضائی حملے میں 31 سے زائد شدت پسند طالبان ہلاک

افغانستان: فضائی حملے میں 31 سے زائد شدت پسند طالبان ہلاک

زرمبش مانیٹرنگ ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبہ غزنی میں ایک فوجی کاروائی میں تیس سے زائد طالبان شدت پسند ہلاک .

تفصیلات کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ افغان فضائیہ کی ایک کارروائی میں القاعدہ سے وابستگی رکھنے والے اکتیس مبینہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

یہ فضائی حملہ صوبہ غزنی میں قائم شدت پسندوں کے ٹھکانے پر کیا گیا۔ افغان وزارت دفاع کے مطابق جس وقت یہ کارروائی کی گئی اس وقت ان عسکریت پسندوں کا سہولت کار انہیں کسی اور مقام پر منتقل کرنے کی کوشش میں تھا۔

جبکہ غزنی صوبے کے گورنر کے ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کا تعلق امکاناً طالبان کے ساتھ وابستہ حقانی نیٹ ورک سے تھا۔ ان ہلاک ہونے والوں میں کم از کم نو خودکش حملہ آور بھی شامل تھے۔

خبری حوالہ : زرمبش مانیٹرنگ ڈیسک