افغانستان: غزنی میں خودکش دھماکہ، 47 افراد ہلاک و متعدد زخمی

زرمبش مانیٹرنگ ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے تاریخی شہر غزنی میں افغان خفیہ ادارے این ڈی ایس کی عمارت کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 47 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق خود کش حملے میں افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا ۔

جبکہ افغان سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملے میں جانبحق اور زخمی ہونے والے زیادہ تر این ڈی ایس کے ملازمین ہیں۔
دھماکے کے بعد افغان فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے غزنی میں ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ این ڈی ایس کے کمانڈر نقیب اللہ سمیت 56 اہلکار مارے گئے ہیں جبکہ 40 زخمی ہوئیں ہیں ۔
طالبان ترجمان کے مطابق حملہ ان کے خودکش اسکواڈ کے ممبر زید کندھاری نے سرانجام دی ۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان و امریکہ کے درمیان امن معاہدے کے بعد امکان یہی ظاہر کیا جارہا تھا کہ بد امنی کے شکار ملک میں تشدد کے واقعات میں کمی آئے گی تاہم طالبان نے معاہدے کے بعد بھی افغان فورسز پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔