بھارت: زہریلی شراب پینے سے 90 افراد ہلاک

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں 62 جبکہ اتر کھنڈ میں 24افراد ہلاک ہوئے۔

مختلف اسپتالوں میں زیرِعلاج 22افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

دوسری جانب سماج وادی پارٹی کےصدر کاکہنا ہے کہ کرپشن کی وجہ سےبی جے پی حکومت نےزہریلی شراب کی روک تھام نہیں کی جس کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔

پولیس نےسہارن پور میں زہریلی شراب کےدھندے میں ملوث 30افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

خبری حوالہ:زرمبش مانیٹرنگ ڈیسک