کوئٹہ: حراست بعد لاپتہ ہونے والے خواتین و بچے بازیاب دو ضعیف العمرشخص تاحال لاپتہ ہیں

کوئٹہ ہزار گنجی سے حراست بعد لاپتہ ہونے والے خواتین و بچے بازیاب ہوگئے جبکہ دو ضعیف العمر شخص تاحال لاپتہ ہیں

تفصیلات کے مطابق 12دسمبر کو ئٹہ کے علاقے ہزار گنجی سے پاکستانی فوج کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے خواتین و بچے بازیاب ہوگئے جبکہ خواتین و بچوں کے ساتھ حراست بعد لاپتہ ہونے والے دو ضعیف العمر شخص تاحال لاپتہ ہیں

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ: پاکستانی فوج کے ہاتھوں خواتین و بچوں سمیت چھ افراد حراست بعد لاپتہ

مذ کورہ خواتین و بچوں کو پاکستانی فوج نے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی بس آڈے سے اس وقت حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیا تھا جب وہ نصیر آباد سے کوئٹہ علاج کے غرض سے آئے ہوئے تھے

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ:خواتین کی حراست بعد گمشدگی اور بلوچ رہنماؤں کی ردعمل

خواتین اور بچوں کی اغواء نما گرفتاریوں کے خلاف سماجی و سیاسی حلقوں کی جانب سے سخت مخالفت کی گئی تھی