شمالی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ چھ اہلکار ہلاک و زخمی

زرمبش مانیٹرنگ ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق وزیرستان میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں چھ اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے تحصیل میرعلی میں فوج پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ 5 اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں

شمالی وزیرستان کے تحصیل میرعلی کے علاقے سپین وام میں فوجی اہلکار پیدل گشت پر تھے جہاں پہلے سے نصب بارودی مواد ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں یونس خان نامی اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ نائب صوبیدار زبیر، نائک رحمت بادشاہ، لانس نائک عمرنواز، سپاہی صاحب اور سپاہی مسلم شدید زخمی ہوئے ہیں

زخمیوں کو سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔