تھرپارکر میں مختلف بیماریاں پھوٹنے سے 100 سے زائد مور ہلاک ہوگئے ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں بیماریوں کے باعث مور مرنے لگے ہیں۔ رپورٹ مطابق مختلف بیماریوں کے باعث گاﺅں لسیو، ڈیڑو، ڈابھڑی اور چھو میں ایک سو سے زائد مور اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہمارے گاﺅں میں روزانہ بیس سے زائد مور پرندے مرجاتے ہیں، محکمہ جنگلی حیات ہمارے علاقے میں ٹیمیں بھیج کر موروں کو ویکسینیشن کرے ۔علاقہ مکینوں نے بتایا کہ تھر کی خوبصورتی موروں ، ہرنوں سے ہے اگر وہ مختلف بیماریوں کے باعث مرگئے تو تھر کی خوبصورتی ختم ہوجائے گی۔ علاقہ مکینوں کا مزید کہنا تھا کہ مور اچانک آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوجاتے ہیں۔