ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

واشک: راغے بلوچ آباد میں پاکستانی آرمی چوکی پر حملہ کیا ہے۔ بی ایل ایف

واشک: راغے بلوچ آباد میں پاکستانی آرمی چوکی پر حملہ کیا ہے۔ بی ایل ایف

MAR

26

بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے واشک کے علاقے راغے میں بلوچ آباد میں قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر 25 مارچ کو شام سات بجکر تیس منٹ پر اسنائپر ، راکٹوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس کی ذمہداری قبول کرتے ہیں ۔ انھوں نے کہاہے کہ مزکورہ حملے میں سرمچاروں نے ایک فوجی اہلکار کو اسنائپنگ حملے میں نشانہ بناکر ہلاک کردیا جس کے بعد راکٹ لانچروں اور بھاری ہتھیاروں سے چوکی پر حملہ آور ہوگئے ۔ جس سے دشمن پاکستانی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔ انھوں نے کہاہے کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔