تربت سول سوسائٹی کے اعلامیہ کے مطابق کل بہ روز منگل بہ وقت 12 بجے بتاریخ 23 مئی 2023 کو استانی نجمہ بلوچ کو ایف سی اور لیویز اہلکار کے ہراساں کرنے اور خود خوشی پر مجبور کرنے کے خلاف تربت پرس کلب میں اہم پریس کانفرنس کرے گی ۔ انھوں نے کہاہے کہ پریس کانفرنس میں مذکورہ ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کی الٹی میٹم دی جائے گی ۔ جس میں آئیندہ کیلے لائحہ عمل کا اعلان کرکے سخت احتجاج کی کال دی جائے گی ، جس میں آواران کے مقام پر آواران کراچی روڈ کو بلاک کرنا بھی شامل ہوگا ۔