ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

جامعہ تربت انتظامیہ کیخلاف طالب علموں کا جامعہ کے اندر اور گیٹ پر دھرنا

جامعہ تربت انتظامیہ کیخلاف طالب علموں کا جامعہ کے اندر اور گیٹ پر دھرنا

NOV

16
16 / 11 / 2023 پانک  ,  وی بی ایم پی

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے یونیورسٹی آف تربت کی انتظامیہ کے خلاف یونیورسٹی کے اندر شدید احتجاج اور دھرنا دیا گیا ہے۔ بتایا جارہاہے کہ طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے ایڈمن بلاک کا گھیراؤ کرکے دھرنا دیا ہوا ہے دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ کی ہدایت پر بساک کے سنیئر رہنما ڈاکٹر مصدق سمیت اہم رہنماؤں کو مرکزی گیٹ پر روک کر اندر جانے نہیں دیا گیا ہےجس کے سبب وہ یونیورسٹی کی مرکزی گیٹ کے سامنے دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ طلبہ کا احتجاج یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز پروفیسر منظور احمد بلوچ کو جامعہ تربت میں طلبہ کے ایک لیکچر پروگرام میں شرکت سے روکنے اور اس سے پہلے طلبہ تنظیموں کی طرف سے یونیورسٹی میں کتاب میلہ پر انتظامیہ کی عائد شدہ پابندی کے خلاف کیا جارہاہے جنھیں تربت یونیورسٹی میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ اس سے قبل تربت یونیورسٹی انتظامیہ نے مرکزی گیٹ پر بُک اسٹال قائم کرنے سے طلبا کو روکا تھا جبکہ یونیورسٹی کے سیکورٹی گارڈز نے بُک اسٹال قائم کرنے والے طلباء کی ویڈیو بناکر ان کی پروفائلنگ کی تھی ۔ اسی طرح یونیورسٹی میں غیرنصابی کتابیں لیجانے پر طلباء کو سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے یہ کہہ کر روکا گیا تھاکہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کتابیں لانے کی اجازت نہیں ہے۔ دوسری جانب طالبات کی جانب سے شکایت کی جارہی ہے کہ جامعہ میں عسکری اداروں کی مداخلت میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ طالبات کو زبردستی عسکری حکام کے تقاریب میں شرکت کیلئے لیجایا جارہاہے۔