ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

تربت میں ایم آئی اہلکار کو ہلاک کیا ہے، بی ایل ایف

تربت میں ایم آئی اہلکار کو ہلاک کیا ہے، بی ایل ایف

MAY

24

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے آج صبح گیارہ بجکر بیس منٹ پر کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے ڈنُک میں پاکستانی فوج کے ملٹری انٹیلیجنس (ایم آئی) کے حاضر سروس اہلکار ثناءاللہ سکنہ کرک خیبرپختونخواہ کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا ہے۔ ایم آئی اہلکار کو سرمچاروں نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ڈی بلوچ کے فوجی کیمپ سے نکل کر تربت شہر کی جانب جارہا تھا۔ انھوں نے کہاہے کہ ایم آئی کا مذکورہ اہلکار گزشتہ چھ سالوں سے تربت میں تعینات تھا۔ گزشتہ ایک سال سے اس کی ڈیوٹی ڈی بلوچ کیمپ کے ایم آئی برانچ میں تھا جبکہ اس سے پہلے وہ تربت شہر میں واقع ایم آئی کیمپ اور ایف سی کی مرکزی کیمپ میں فرائض سر انجام دیتا تھا۔ ترجمان نے کہاہے کہ ہماری انٹیلیجنس ونگ نے کافی عرصے سے اس پر نظر رکھا ہوا تھا۔ وہ تربت شہر کے علاوہ بالخصوص گوکدان اور ڈنُک میں کافی سرگرم تھا۔ اس نے مخبری کیلئے مقامی افراد کا نیٹ ورک بنایا ہوا تھا جنکی تمام تر معلومات تنظیم کے پاس موجود ہیں۔ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ قبول کرتی ہے۔ اس کے تمام کارندے ہمارے نشانے پر ہیں۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر سے دُور رہیں۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔