ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

تربت آسکانی بازار سے نوجوان فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ لواحقین نے احتجاج کا اعلان کردیا

تربت آسکانی بازار سے نوجوان فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ لواحقین  نے احتجاج کا اعلان کردیا

MAY

23

تربت آسکانی بازار سے پاکستانی فوج نے پیر اور منگل کی درمیانی شب سہہ پہر تقریبا دو بجے چھاپہ مار کر خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بناکر شبیر بلوچ ولد بشیر حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔ لاپتہ شبیر کی بہن نے جاری آڈیو رپوٹ میں کہاہے کہ گذشتہ رات میری گھر سے بھائی کو فورسز گھسیٹ کر تشد د کا نشانہ بناکر بے ہوش کردیا اور اٹھاکر لے گئے ۔ انھوں نے کہا کہ جب میں نے پوچھا کہ کیوں میرے بھائی اس طرح تشدد کرکے لے جا رہا ہو تو انھوں نے مجھے مارا پیٹا اور گولیاں بھی چلائیں ۔ انھوں نے سول سوسائٹی انسانی حقوق کے اداروں سمیت عام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان ان کی آواز بنیں اور بھائی کو منظر عام پر لانے کیلے ریلی اور احتجاج کا حصہ بنیں تاکہ انھیں فورسز جعلی مقابلے میں مار نہ دیں ۔