ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

پاکستانی سیکورٹی فورسز پر حملوں کی زمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ ٹی ٹی پی

پاکستانی سیکورٹی فورسز پر حملوں کی زمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ ٹی ٹی پی

MAY

26
26 / 05 / 2023 پاکستان

تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان نے کہا آج بروز جمعہ صبح کے وقت ڈی آئی خان، جنوبی وزیرستان کی تحصیل سراروغہ کے علاقے بنگےوالا میں تحریک طالبان پاکستان کے مجاہدین نے فوج کے چار گاڑیوں پر مشتمل ایک قافلے کو گھات لگاکر حملے کا نشانہ بنایا ـ 


حملے کے دوران ایک گاڑی نکلنے میں کامیاب ہوئی جبکہ تین گاڑیاں اور اس میں سوار اہلکار محصور ہوکر رہ گئے، متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔ 


جبکہ گزشتہ روز ملاکنڈ، تحصیل درگئی کے مختلف علاقوں میں تحریک طالبان پاکستان کے مجاہدین پر فوج اور پولیس نے گھات لگاکر حملے کیے ـ 


تمام حملوں میں مجاہدین نے جوابی کارروائیاں کیں اور دشمن کو جانی نقصان پہنچاتے ہوئے محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان نے مزید کہا کہ شمالی وزیرستان کے ایک اور گروپ کی تحریک طالبان پاکستان میں شمولیت انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے خدی سے کمانڈر مخلص داوڑ نے اپنے گروپ کے ساتھ تحریک طالبان پاکستان کے امیر مفتی ابومنصور عاصم حفظہ اللہ کے ہاتھ پر بیعت کرتے ہوئے، تحریک میں شمولیت اور لوائح کی پاسداری کا اعلان کیا ۔


محمد خراسانی


ترجمان: تحریک طالبان پاکستان