ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

سبی لہڑی سے ایک معذور شخص فورسز ہاتھوں لاپتہ ،دوسرا بھائی قتل

سبی لہڑی سے ایک معذور شخص فورسز ہاتھوں لاپتہ ،دوسرا بھائی قتل

NOV

21

بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے لہڑی گھوڑی کے مقام سے آج صبح پاکستانی فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر ایک ہاتھ سے معذور اتوار ولد ہزار خان نامی شخص کو جبری لاپتہ کردیا ۔ علاقائی ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے مذکورہ شخص کے ایک بھائی کو پاکستانی فوج قتل کرچکا ہے۔ جب کہ آج اس کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا گیا ہے ۔ لواحقین نے پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت ،مقامی انتظامیہ ،سیاسی سماجی انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انکے پیارے کی بازیابی کیلے اپنا کردار ادا کریں اور آواز اٹھائیں ۔