بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ شب مقبوضہ بلوچستان کے علاقے صحبت پور میں پولیس تھانہ نمبر 98 کے مقام پر قابض پاکستانی پولیس کو چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، حملے کے نتیجے میں دشمن کو جانی اور مالی نقصان پہنچا ۔ بی آر جی کے ترجمان نے میڈیا کو جاری دوسرے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ شب مقبوضہ بلوچستان کے علاقے سبی قریب ناڑی گاج کے مقام پر قابض پاکستان کے استحصالی پراجیکٹ کے اہلکاروں کو سیکورٹی فراہم کرنے والے قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروب پر چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں دشمن کو جانی اور مالی نقصان ہوا جبکہ وہاں پر کھڑی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ ترجمان نے کہاہے کہ اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔