ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

یوکرین کی روسی گاوں پر شیلنگ، 2 شہری ہلاک

یوکرین کی روسی گاوں پر شیلنگ، 2 شہری ہلاک

APR

30
30 / 04 / 2023 دنیا

یوکرین کی جانب سے روس کے گاوں پر شیلنگ کی گئی جس میں 2شہری ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی گورنر نے کہا ہے کہ روس کے بریانسک ریجن میں ایک گائوں پر یوکرین کی جانب سے شیلنگ کی گئی ۔گورنر نے کہا کہ روسی گائوں پر یوکرین کی شیلنگ میں 2 شہری ہلاک ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ یوکرینی شیلنگ سے رہائشی عمارت مکمل تباہ اور 2 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ۔