ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

شال فائرنگ کے الگ واقعات پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ھلاک ،روڈ حادثہ میں سیکٹریٹ کے خطیب زخمی ایک لڑکا ھلاک

شال فائرنگ کے الگ واقعات پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ھلاک ،روڈ حادثہ میں سیکٹریٹ کے خطیب زخمی ایک لڑکا ھلاک

NOV

20
20 / 11 / 2023 پاکستان  ,  ایران

شال کے علاقے ہنہ بائی پاس پر نامعلوم مسلح فراد کی فائرنگ سے تھانہ زرغون آباد کا پولیس کانسٹیبل غلام مرتضی نامی ھلاک ہو گیا۔ ھلاک پولیس کانسٹیبل کو سول ہسپتال شال منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں برمہ ہوٹل کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں جمعہ گل خان ولد محمد خان کاکڑ نامی شخص ہلاک ہوگیا۔ دریں اثناء منگچرکے علاقے میں بلوچستان سیکرٹریٹ کے خطیب مفتی عبدالرحمن شاہوانی روڈ حادثہ میں چار افراد سمیت زخمی جبکہ چودہ سالہ لڑکاہلاک ہوا ہے ۔