ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

جبری لاپتہ ذاکر مجید بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف لواحقین کی کوئٹہ میں احتجاجی ریلی

جبری لاپتہ ذاکر مجید بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف لواحقین کی کوئٹہ میں احتجاجی ریلی

NOV

08

لاپتہ ذاکر مجید بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف لواحقین کی کوئٹہ میں احتجاجی ریلی۔ ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ 


مظاہرین نے پولیس کیخلاف بھی نعرے بازی کی اور لاپتہ ذاکر مجید بلوچ اور دیگر لاپتہ افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا۔


 احتجاجی مظاہرے میں شریک لواحقین کا کہنا تھاکہ اگر ان کے پیارے نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں ثبوت کیساتھ عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ 


مظاہرین نے کہا کہ لاپتہ افراد کے لواحقین کو انصاف فراہم کرنا ریاست کی زمہ داری ہے کہ انکی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور امن و عافیت سے زندگی گزارنے کا حق فراہم کرے۔