کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈپرفائرنگ سے کامرس کالج کے پروفیسر زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پروفیسر کامرس کالج شفقت الله محمدزئی زخمی ہو گئے۔
زرائع کا کہنا تھا کہ قمبرانی روڈ پر شفقت الله محمدزئی بچوں کے ہمراہ گھر جارہے تھے اس دوران مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے باعث پروفیسر کامرس کالج شفقت الله محمدزئی زخمی ہو گئے، جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔