شال سے جبری گمشدگی کے شکار عبدلقدوس بنگلزئی کی اہلیہ نے حکومت و انسانی حقوق کے اداروں سے اپنے لاپتہ شوہر کی بازیابی اور منظرے عام پر لانے میں مدد کرنے کی درخواست کی ہے-
جبری لاپتہ عبدلقدوس بنگلزئی کی اہلیہ کے مطابق گذشتہ سال 16 دسمبر کو کوئٹہ سردار منیر جان روڈ کوئٹہ جبری طور پہ لاپتہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا جبری گمشدگی کے باعث ہم شدید اذیت کے شکار ہیں-
عبدالقدوس بنگلزئی کی اہلیہ نے حکومت اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپنے لاپتہ شوہر کو منظر عام پر لانے اور باحفاظت بازیابی میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے