ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

بلوچ سر زمین اور قومی تشخص کے لئے جان کی قربانی دینے والے شهیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔استاد واحد کمبر

بلوچ سر زمین اور قومی تشخص کے لئے جان کی قربانی دینے والے شهیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔استاد واحد کمبر

NOV

13

بلوچ قومی رہنما ء استاد واحد کمبر نے 13 نومبر یوم شهدائے بلوچستان کی مناسبت سے اپنے جاری کرده بیان میں بلوچستان کی آزادی کے لئے قربانی دینے والے شهدا کو خراج تحسین پیش کرتے هوئے کها ہےکه زنده قومیں کبھی اپنے شهداء کو فراموش نهیں کرسکتے اور بلوچ ایک زنده قوم هے اور هم اپنے قومی شهیدوں کو همیشه یاد کرتے هیں که انهوں نے اپنے قیمتی سروں کو بلوچ سرزمین اور قومی تشخص کے لئے قربان کیا ہے. انهوں نے کها ہےکه بلوچ قوم نے همیشه اپنے زمین اور قومی تشخص کے لئے قربانی سے دریغ نهیں کیا ہے اس لئے بلوچستان کو کسی غیر ملکی قوتوں نے فتح نهیں کیا.همیں یقین هے که همارے قومی شهیدوں کی دی هوئی قربانی کی وجه سے هماری زمین آزاد هوگی. انهوں نے کها ہےکه نواب محراب خان شہید سے قبل اور آج بھی هزاروں کی تعداد میں بلوچ شهیدوں نے اپنی سروں کی قربانی دیکر خود کو امر کردیا ہے ، وه دن دور نهیں که بلوچ اپنی سرزمین کا مالک خود هوگا. بلوچ رهنماء نے اپنے بیان کے آخر میں قومی شهیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے هوئے کها ہےکه آج تجدید عهد کا دن هے اور اس دن کی مناسبت سے هم عهد کرتے هیں که هم اپنے قومی شهیدوں کے راستے کے راهی ہیں اور وہی قربانی کا سلسله بلوچستان کی آزادی تک جاری رکھیں گے.