ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

شال ریڈیو پاکستان کے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف قلم چھوڑ ہڑتال، احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔ مظاہرین

شال ریڈیو پاکستان  کے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف قلم چھوڑ ہڑتال، احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔ مظاہرین

MAY

26
26 / 05 / 2023 پاکستان  ,  ایران

شال :ریڈیو پاکستان شال کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ جمعرات کو ریڈیو پاکستان کوئٹہ کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کر تے ہوئے ریڈیو پاکستان انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ملازمین کی جانب سے قلم چھوڑ ہڑتال کے باعث انتظامی معاملات تعطل کا شکار ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ ملازمین کوپچھلے دو ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث سخت مشکلات درپیش ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی اور پنشنرز کو فوری طورپر پنشن کی ادائیگی کی جائے ۔ اس موقع پر ریڈیو پاکستان سی بی اے کے عہدیدار اختر بلوچ نے وزیر اطلاعات، ڈی جی ریڈیو، سیکرٹری اطلاعات سے پرزور مطالبہ کیا کہ تنخواہوں اور پنشن کی فوری ادائیگی یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں بصورت دیگر اس احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔