سوراب شال کراچی شاہراہ خالق آباد کے مقام پر ویگو اور کار میں تصادم۔ حادثے میں بچہ ھلاک جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے میں ھلاک و زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال سوراب منتقل کیا گیا ہے ،حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کا تعلق مولانا منظور احمد مینگل کے داماد اور ان کی خاندان سے بتایا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں شال سے ایک شخص کی نعش بر آمد کر لی گئی۔ پو لیس کے مطابق اتوار کے روز شال کے علا قے پشتون آباد رشید چوک سے محمد انورنا می شخص کی نعش ملی ہے ، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،مزید کارروائی جا ری ہے ۔