بلوچ لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذربلوچ نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو کے نمائندے ریاض سہیل سے آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیموں کے انضمام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ انضمام یا اتحاد کی کوششیں شروع سے رہی ہیں اور اس میں کامیابی اور پیشرفت بھی ہوئی ہے۔ سب جماعتیں اور تنظیمیں ایک ہی مقصد کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں، آزادی سب کا بنیادی مقصد اور منزل ہے تو پھر ہماری طاقت کیوں نہ ایک ہو۔‘ ڈاکٹر اللہ نذربلوچ نے کہا ہےکہ انھوں نے دوستوں کے ذریعے انھیں بھی تنظیم میں شمولیت کی دعوت دی ہے کیونکہ ان کی کوشش ہے کہ سب ایک ہوں اور اپنے مقصد کے لیے جدوجہد کریں۔ ممکنہ مشترکہ تنظیم کے نام کے بارے میں ڈاکٹر اللہ نذر نے کہاہے کہ براس سمیت کوئی بھی نام ہو سکتا ہے جسے دوستوں اور تنظیمی اداروں کی مشاورت کے بعد طے کیا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر اللہ نذربلوچ نے کہاہے کہ ہر تنظیم میں مختلف آرا کے لوگ ہوتے ہیں، ان کی تنظیم میں ہر ایک کو رائے دینے کا حق حاصل ہے آمرانہ سوچ یا قیادت نہیں ہے۔ پارٹی ڈسپلن، اداروں کی ترقی اور اہمیت کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ ایک لمبی لڑائی جاری ہے۔