بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ گزشتہ ماہ 02 فروری 2023 کو بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے شام 5 بجے عبدوئی کے علاقے دریائے نیہنگ میں ایک فوجی چوکی پر سنائپر حملے میں ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کیا اور ساتھ ہی پوسٹ کے قریب موجود بلڈوزر کو نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہاہے کہ 09 فروری 2023 کو بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے جاہو نوندڑہ کے علاقے جلونٹی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ کے یوفون موبائل ٹاور کو اس کی تمام مشینری سمیت نذر آتش کر دیا۔ اس طرح 11 فروری 2023 کو بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ساتھیوں نے مند کے علاقے ہمزئی میں دریائے کاساگانی میں ایک فوجی چوکی پر سنائپر رائفل سے حملہ کیا جس میں دشمن کا ایک اہلکار مارا گیا، سنائپر حملے کے فوراً بعد ہمارے سرمچاروں نے حملہ کر دیا۔ چیک پوسٹ کو راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دشمن کو مزید دو جانی نقصان ہوا۔ ترجمان نے کہاہے کہ گزشہ سال 30 نومبر 2022 کو مند کے ہمزئی کے علاقے کاساگانی ندی میں ہمارے جنگجوؤں نے ایک فوجی چوکی پر سنائپر رائفل سے حملہ کیا، اس حملے کے نتیجے میں دشمن کا ایک اہلکار مارا گیا۔ ترجمان نے کہاہے کہ مزکورہ تمام حملوں کی ذمہداری قبول کرتے ہیں ۔