ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پسنی زون کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت زونل آرگنائزرمنعقد ،سلام صدر ، داؤد جنرل سیکریٹر منتخب

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پسنی زون کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت زونل آرگنائزرمنعقد ،سلام صدر ، داؤد  جنرل سیکریٹر منتخب

NOV

16

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پسنی زون کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت زونل آرگنائزرمنعقد ہوا۔ اجلاس کے مہمان خصوصی چئیرمین بی ایس او بالاچ قادر جبکہ اعزازی مہمانان مرکزی جونئیر جوائنٹ سیکریٹری ابوبکر بلوچ اور رکن سینٹرل کمیٹی بیبگر بزنجو بلوچ تھے۔ اجلاس میں موجودہ تعلیمی و سیاسی صورتحال،تعلیمی اداروں میں بلوچ طلباء کو درپیش چیلنجز ،تنظیمی امور و تنقیدی نشست سمیت آئندہ لائحہ کے ایجنڈے زیر بحث رہے۔ پسنی زون کی جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین بی ایس او بالاچ قادرنے کہا کہ نظریاتی کارکنان کسی بھی سیاسی تنظیم کے اثاثے ہیں۔سیاسی تنظیموں کی فعالیت کمٹڈ کارکنان پر منحصر ہے۔ کسی بھی قومی سیاسی تحریک میں نوجوانوں نے غیرمعمولی کردار ادا کیا ہے۔ بلوچ سیاست میں طلباء کا کردار مثالی ہے۔بی ایس او نے اپنی تاریخ میں بلوچ نوجوانوں کی زہنی نشونما و قومی سیاست میں انکی شراکت کیلئے بے مثال کردار ادا کیا ہے۔ عصر حاضر میں جدید سیاسی حکمت عملی نہ صرف وقت کی ضرورت ہے بلکہ جمہوری جدوجہد کے ذریعے قومی حقوق کی حصول کا واحد راستہ ہے۔ چئیرمین بی ایس او نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیمی امرجنسی کے دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں۔پہلے سے موجود تعلیمی ادارے بحرانوں کا شکار ہیں۔ایک طرف جہاں دنیا جدید سائنسی تعلیم سے مستفید ہورہی لیکن بلوچستان میں ہزاروں بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔استحصالی نظام نے طلباء کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت اور سیاسی بیداری کو چھین لیا ہے۔ شعوری سرکلنگ و کتاب کلچر پر پابندی کااصل مقصد بلوچ طلباء کی سیاسی عمل میں شراکت کو روکنے کی منصوبہ بندی کا تسلسل ہے۔ انھوں نے کہا کہ بلوچ کو سیاسی و تعلیمی بنیادوں پر منظم کرنا موجودہ حالات کا اولین تقاضہ ہے۔بی ایس او ترقی پسندانہ سیاسی سوچ کے تحت نوجوانوں کی تربیت کررہی ہے۔بلوچ نوجوانوں پر قومی فرض ہے کہ وہ انفرادی سوچ کی بجائے اجتماعی کاز کیلئے جدوجہد کریں۔ موجودہ دور میں قلم کی جدوجہد ہی قومی بقا کی ضامن ہے لہذا بلوچ نوجوانوں علمی سرگرمیوں کی فروغ کیلئے کردار ادا کریں۔ آخر میں بی ایس او پسنی زون کی آرگنائزنگ کمیٹی تحلیل کرکے کابینہ تشکیل دے دی گئی، جس کے تحت سلام اکرم صدر،عبداللہ یعقوب سینئر نائب صدر،رحمان ارمان جونئیر نائب صدر،داؤد بلوچ جنرل سیکریٹری،زرخان بلوچ سینئر جوائنٹ سیکریٹری، جمیل بلوچ جونئیر جوائنٹ سیکریٹری جبکہ بیبگر یوسف انفارمیشن سیکریٹری منتخب ہوگئے۔