ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

پنجگورگچک میں پاکستانی فورسز چوکی پر راکٹوں سے حملہ

پنجگورگچک میں پاکستانی فورسز  چوکی پر راکٹوں سے حملہ

MAY

25
25 / 05 / 2023 پانک  ,  وی بی ایم پی

ضلع پنجگور تحصیل گچک کے علاقہ کرکِ ڈل کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کی چوکی کو گذشتہ رات تقریبا ساڑھے آٹھ بجے نامعلوم مسلح افراد نے راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق حملہ دوران ملسح افراد نے راکٹ لانچر اور دیگر بھاری ہتھیار استعمال کئے جس سے علاقہ گونج اٹھا۔ ابھی تک سرکاری سطح پر اس حملے کی تصدیق نہیں ہوسکی اور نہ ہی کسی بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ آپ کو علم ہے اس علاقہ میں اکثر ہونے والے حملوں کی ذمہداریاں بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف قبول کرتی آرہی ہے ۔