ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

پنجگور ‏فورسز ہاتھوں طالبعلم جبری لاپتہ

پنجگور ‏فورسز ہاتھوں  طالبعلم جبری لاپتہ

NOV

20

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے تسپ سے شیردل بلوچ ولد ڈاکٹر صمد نامی طالب علم کو پاکستانی فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر لاپتہ کردیا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ رات تقریباً دو بجے پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد نے مذکورہ نوجوان کے گھر کو گھیرے میں لیکر گھر پر چھاپہ مارا، اس دوران سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار بھی فورسز کے ہمراہ تھے۔ بتایا جارہاہے کہ لاپتہ طالب علم نے ‏نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی اسلام سے انٹرنیشنل ریلیشنز میں ماسٹرز کیا تھا۔