پنجگور کے علاقے چتکان قلم چوک پر واقع فورسز چوکی پر مسلح افراد نے بم حملے اور فائرنگ کی ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق ابتک دو زورداربم دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے ۔بتایا جارہاہے کہ ،نامعلوم مسلح افراد نے قلم چوک پر فوجی چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ تاہم ابتک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ فورسز کو کتنا جانی مالی نقصان پہنچا ہے ۔ علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے دھماکوں کے بعد راستے بند کردیئے ہیں اس لیئے نقصانات کے بارے مکمل تفصیلات نہیں مل پا رہے ہیں۔