ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

پنجگور: تعمیراتی کمپنی کی مشینری کو نذرآتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

پنجگور: تعمیراتی کمپنی کی مشینری کو نذرآتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

SEP

21

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں گذشتہ روز پنجگور میں سڑک تعمیر کرنے والی ایک کمپنی کی مشینری کو نذر آتش کردیا۔ ترجمان نے کہاہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے میونسپل کمیٹی وشبود کے علاقے زنڈیں داز میں سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کے دو لوڈرز سمیت دیگر مشینری کو نذرآتش کرکے ناکارہ بنادیا۔ انہو نے کہاہے کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہیں گے.