ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

پنجگور فورسز چوکی پر بم حملہ ، کولواہ راکٹ کے ٹکڑے لگنے سے چرواہا زخمی

پنجگور فورسز چوکی پر بم حملہ ،  کولواہ راکٹ کے ٹکڑے لگنے سے چرواہا زخمی

MAY

19

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں واقع قلم چوک پر ایف سی کے کیمپ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جو زوردار دھماکہ سے پھٹا۔ تاہم کسی قسم کے نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔ کولواہ کے علاقہ ڈنڈار میں جمعہ کی شام نامعلوم سمت سے فائر کئے گئے گولہ کے ٹکڑے لگنے سے علی بخش ولد احمد نامی ایک مقامی چرواہا زخمی ہوا جنہیں علاج کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا۔ دریں اثناء تربت روڈ حادثہ میں زخمی ہونے والے ایک شخص کو ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال تربت لایا گیا جس کے سر اور پیٹھ پر چوٹیں آئیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔