ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

جبری لاپتہ زاکر مجید کی بازیابی کے لیے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ نصر اللہ بلوچ

جبری لاپتہ زاکر مجید کی بازیابی کے لیے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ نصر اللہ بلوچ

NOV

06

شال : وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ بلوچ طالب علم لیڈر زاکر مجید بلوچ کی طویل جبری گمشدگی کے خلاف انکے اہلخانہ کی جانب سے 8 نومبر بروز بدھ 11 بجے کو بلوچستان یونیورسٹی سے کوئٹہ پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی 


انہوں نے سیاسی جماعتوں اور طلباء تنظیموں سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ احتجاجی ریلی میں بھر پور شرکت کرکے زاکر مجید سمیت تمام لاپتہ افراد کی باحفاظت بازیابی کو یقینی بنانے اور جبری گمشدگیوں کے روک تھام کا مطالبہ کرے۔