ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

نوشکی: پاکستانی فورسز کے کیمپ پر بم حملہ

نوشکی: پاکستانی فورسز کے کیمپ پر بم حملہ

NOV

07

اطلاعات کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل نوشکی شہر میں بس اڈہ کے قریب ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔


ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے بس اڈہ کے قریب واقع پاکستانی فورسز کے کیمپ کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔


اس حوالے سے تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔


مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد فورسز و خفیہ اداروں کی علاقے میں چھاپوں و ناکہ بندی کے مقصد سے موومنٹ جاری ہے۔


واضح رہے کہ ماضی میں اس طرح کے حملے آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے قبول ہوتے رہے ہیں تاہم مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔