روزنامہ کو پی ڈی ایف میں پڑھنے کے لیے کلک کریں
Zrumbesh-Urdu-digital-newspaper-22-11-2021
????️ روزنامہ زرمبش اردو | ڈیجیٹل اخبار
✏️مدیر: دوستین مراد بلوچ
???? تاریخ : پیر ، 22 نومبر ، 2021
????سرخیاں????
⦿کیچ/مستونگ: پاکستانی فوج پر مسلح افراد کا حملہ، متعدد ہلاک و زخمی، آئی ایس پی آر کی تصدیق
⦿مستونگ حملے کی زمہداری قبول کرتے ہیں یو بی اے
⦿گوادر: جیمڑی میں باپ پارٹی کے رہنماء کے گھر پر حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
⦿آواران: دس روز قبل جبری لاپتہ شخص پاکستانی فورسز کی تشدد سے ہلاک
⦿بلوچستان: حادثات و واقعات میں قبائلی شخصیت متعدد افراد ہلاک و زخمی
⦿شال: جبری طور پر لاپتہ بھائی کو بازیاب کیاجائے. رخسار بلوچ کی اپیل
⦿بلوچستان یونیورسٹی کے لاپتہ طلبہ بازیاب نہ ہوسکے. احتجاجاً شال کے تعلیمی ادارے بند، طلبہ فورسز کی تحویل میں نہیں. ضیاء لانگو
⦿محمکہ داخلہ بلوچستان کی طرف سے پی ٹی ایم اور این ڈی ایم رہنماؤں کے داخلے پر پابندی
⦿پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کا عاصمہ جہانگیر کانفرینس سے خطاب، اسٹیبلشمنٹ پر شدید تنقید
⦿افغانستان میں بینکنگ اور مالیاتی نظام تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے. اقوام متحدہ
⦿بیت المقدس میں مسلح شخص کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک تین زخمی
⦿امریکہ: کرسمس پریڈ پر گاڑی چڑھ دوڑی درجنوں افراد ہلاک و زخمی
⦿سوڈان: فوجی اور سیاسی قیادت میں معاہدہ، عبداللہ حمدوک اپنے عہدے پر بحال، نئے انتخابات منعقد کیے جائیں گے
✒️کیچ/مستونگ: پاکستانی فوج پر مسلح افراد کا حملہ، متعدد ہلاک و زخمی، آئی ایس پی آر کی تصدیق
گزشتہ اتوار کو مغرب کے وقت مسلح افراد نے کیچ میں زامران کے علاقے زیارت اور گیشتگان کے درمیان بارڈر کی نگرانی پر معمور قابض پاکستانی فورس فرنٹیر کور کے قافلے پر جدید اسلحہ کیا ہے، مقامج ذرائع کے مطابق اس حملے میں قابض پاکستانی فورسز کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے۔ حملے کے بعد پاکستانی فورسز کی مدد کے لیے درجنوں گاڑیوں کا قافلہ مذکورہ علاقے کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے پنجگور حملے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ پنجگور میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی پٹرولنگ پارٹی پر حملہ کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی جلیل خان ہلاک ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جلیل خان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا۔
✒️ مستونگ حملے کی زمہداری قبول کرتے ہیں یو بی اے
اتوار ہی کو مستونگ کے علاقے تلخ کاوی اسپلنجی میں قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اس حملے کی زمہداری یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے قبول کرکے کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے مستونگ کے علاقے اِسپلنجی تلخ کاوی میں قابض پاکستانی فوجی چوکی پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس میں قابض فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچا۔
✒️ گوادر: جیمڑی میں باپ پارٹی کے رہنماء کے گھر پر حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
گوادر میں جیمڑی کے گاؤں پانوان میں باپ پارٹی کے مقامی سرکردہ شخصیت حاصل کلمتی کے گھر کے سامنے دھماکا ہوا ہے دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ علاقائی ذرائع نے ریڈیو زرمبش کو دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حاصل کلمتی اور اس کے دیگر اہل خانہ اپنے گھر میں موجود نہیں تھے، اور کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا ہے۔ حاصل کلمتی کے بارے میں دعوی سامنے آیا ہے کہ حاصل کلمتی پاکستانی ملٹری انٹلی جنس کے لیے کام کرتا ہے۔
✒️ آواران: دس روز قبل جبری لاپتہ شخص پاکستانی فورسز کی تشدد سے ہلاک
آواران کے علاقے مشکے سے دس روز قبل قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہونے والے شخص کو قابض فورسز نے دوران حراست شدید تشدد کا نشانہ بناکر قتل کیا ہے۔ جس کی شناخت انور ولد محمود کے نام سے ہوئی ہے۔ مقامی ذرائعے کے مطابق انور کو رواں ماہ 11 نومبر کو قابض پاکستانی فورسز نے مشکے سے کمسن امداد ولد یوسف، اور حسین ولد گاجی خان، نصیر ولد یوسف کے ہمراہ دروانِ جارحیت حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق قابض فورسز نے اتوار کو انور کی لاش انکے لواحقین کے حوالے کی ہے انور کے ساتھ جبری گمشدگی کے شکار دیگر افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
✒️ بلوچستان: حادثات و واقعات میں قبائلی شخصیت متعدد افراد ہلاک و زخمی
مستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہوگئی ہے جبکہ زخمی کی تعداد بھی چار ہے، ہلاک ہونے والے افراد میں ابابکی قبیلہ کا سربراہ بھی شامل ہے، مذکورہ فائرنگ کا واقعہ اتوار کی شام کو پیش آیا تھا،
نوشکی میں جمال آباد لنک روڈ پر گاڑی اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں،
خضدار کے علاقے فیروزآباد سے شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے. جس کی شںناخت نہیں ہوسکی ہے،
شال چمن شاہراہ پر یارو کے مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹیکسی ڈرائیور ہلاک ہوا، جس کے ردعمل میں مقتولب کے لواحقین نے سڑک بند کرکے احتجاج کیا
سنجاوی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا، اطلاعات کے مطابق، سنجاوی بازار میں ایک ہوٹل پر بیٹھے افراد پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس سے جانی نقصان ہوا
✒️شال: جبری طور پر لاپتہ بھائی کو بازیاب کیاجائے. رخسار بلوچ کی اپیل
پنجگور کی رہائشی خاتون رخسار بلوچ نے شال میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کیمپ آکر اپنے لاپتہ بھائی کے کوائف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے عہدیداروں کے پاس جمع کروایا، اس موقع پر رخسار بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بھائی عبیداللہ کو آٹھ سال قبل پاکستانی فورسز نے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا تھا جو تاحال منظر عام پر نہیں آسکا ہے.
✒️بلوچستان یونیورسٹی کے لاپتہ طلبہ بازیاب نہ ہوسکے. احتجاجاً شال کے تعلیمی ادارے بند، طلبہ فورسز کی تحویل میں نہیں. ضیاء لانگو
بلوچستان یونیورسٹی ہاسٹل سے جبری لاپتہ طلبہ سہیل بلوچ اور فصیح اللہ کی عدم بازیابی کے خلاف طلبہ کا احتجاجی سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلے میں پیر کے روز طلبہ تنظیموں کی طرف سے شال کے تعلیمی اداروں کو تعلیمی و غیر تعلیمی سرگرمیوں کےلیے بند کیے گئے، بند کی گئی اداروں میں بولان میڈیکل کالج، بیوٹمز، سائنس کالج، پولی ٹیکنیکل کالج، گرلز ڈگری کالج سریاب، پوسٹ گریجوئیٹ کالج سریاب، سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی سمیت دیگر ادارے شامل ہیں. طلبہ تنظیموں کے مطابق لاپتہ طلبہ کی بازیابی تک تعلیمی اداروں میں تعلیمی اور غیرتعلیمی سرگرمیاں بند رہینگے، اور اس سلسلے کو بلوچستان بھر کی تعلیمی اداروں تک وسعت دی جائیگی.
✒️ کٹھ پتلی محمکہ داخلہ بلوچستان کی طرف سے پی ٹی ایم اور این ڈی ایم رہنماؤں کے داخلے پر پابندی
دوسری طرف کٹھ پتلی بلوچستان حکومت میں مشیر داخلہ ضیاء لانگو نے بلوچستان یونیورسٹی سے قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ طالب علم سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور حکومت کے پاس ابھی تک ان طلباء کی کسی سرکاری ایجنسی کے پاس تحویل کے حوالے سے کوئی مستند گواہ نہیں ہے۔ تاہم ہم انشاء اللہ ان کی محفوظ بازیابی کو واپسی یقینی بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے اور اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے جس دن سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا اسی دن سے اس واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
کٹھ پتلی محکمہ داخلہ بلوچستان نے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے محسن دواڑ سمیت دیگر رہنماؤں کے بلوچستان داخلے پر نوے دن کی پابندی عائد کردی ہے، محکمہ داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق منظور پشتین علی وزیر اور سینئر رہنما محسن دواڑ بلوچستان نہیں آسکتے۔ اسکے علاوہ پی ٹی ایم کے سید عالم محسود، عبداللہ ننھیال اور ثناء اعجاز کے داخلے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ پابندی کا اطلاق 11 نومبر 2021 تا 8 جنوری 2022 تک ہوگا۔ وزارت داخلہ نے دعوی کیا ہے کہ داخلے پر پابندی کا اطلاق عوامی مفاد اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر رکھنے کیلئے کیاگیا ہے
✒️ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کا عاصمہ جہانگیر کانفرینس سے خطاب، اسٹیبلشمنٹ پر شدید تنقید
پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اتوار کی شام پنجاب کے شہر لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے آخری سیشن سے آن لائن خطاب کیا۔ جہاں جیسے ہی نواز شریف نے اپنی تقریر شروع کی تو کچھ ہی دیر بعد اس نجی ہوٹل کے ہال میں انٹرنیٹ سروس اچانک معطل ہوگئی۔ بعد ازاں اس خطاب میں نواز شریف نے حکومت اور عدلیہ سمیت ریاستی اداروں کو آڑے ہاتھوں لیا اور الزام لگایا کہ ’من پسند ججوں سے اپنی مرضی کے فیصلے لیے جاتے ہیں۔ نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’آج 74 برسوں کے بعد قوم پھر سے سوال اٹھا رہی ہے اور ہمیں جواب درکار ہے۔ قوم کو جواب درکار ہے۔ یہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام کو اس کا جواب درکار ہے۔ اور جب تک اس کا جواب نہیں ملے گا تو ہماری حالت نہیں سدھرے گی۔ انٹرنیٹ کی معطلی پر انھوں نے کہا کہ ’آج بھی زبان کھینچی گئی ہے ناں، تاریں وغیرہ کاٹ کر۔
✒️ افغانستان میں بینکنگ اور مالیاتی نظام تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے. اقوام متحدہ
افغانستان میں بینکنگ اور مالیاتی نظام پر اقوام متحدہ نے ایک تازہ رپورٹ جاری کی ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کا مالیاتی اور بینک ادائیگی کا نظام درہم برہم ہے، موجودہ رجحانات کے مطابق سال کے آخر تک افغانستان کے ڈیپازٹ بیس کا تقریباً 40 فیصد ختم ہو جائے گا۔ اور اگر افغان بینکنگ سسٹم ناکام ہو جاتا ہے تو اسے دوبارہ بنانے میں کئی دہائیاں لگ سکتی ہیں۔ اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں افغان بینکنگ سسٹم کو بچانےکیلئے ڈیپازٹ انشورنس اسکیم، مختصر اور درمیانی مدت کی ضروریات کے لیے مناسب لیکویڈیٹی یقینی بنانے، کریڈٹ گارنٹی اور قرضوں کی ادائیگی میں تاخیر کا اختیار دیئے جانے کی تجاویز پیش کی ہیں
✒️ بیت المقدس میں مسلح شخص کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک تین زخمی
بیت المقدس میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور تین دیگر افراد زخمی ہو گئے، اسرائیلی پولیس کے اعلان کے مطابق اتوار کے روز بیت المقدس کے القدیمہ ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 4 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک تھی جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے باور کرایا ہے کہ آتشی ہتھیار سے فائرنگ کرنے والے حملہ آور کا "تعین ہوگیا ہے، فائرنگ سے زخمی ہونے والے چار افراد میں ایک پولیس اہل کار بھی شامل ہے۔ اسرائیلی پولیس نے زخمیوں کی شہریت یا حملہ آور شناخت ظاہر نہیں کی۔
✒️ امریکہ: کرسمس پریڈ پر گاڑی چڑھ دوڑی درجنوں افراد ہلاک و زخمی
امریکی ریاست وسکانسن کے شہر ملواؤکی کے قریب کرسمس پریڈ کے شرکاء پر تیز رفتار گاڑی چڑھ دوڑی ہے جس میں متعدد افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے، واقعہ ملواؤکی شہر کے قریب واکیشا ٹاؤن میں پیش آیا، مقامی حکام کے مطابق واقعے میں 12 بچے بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مقامی ذرائع کا بتانا ہے کہ سرخ رنگ کی ایس یو وی گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ ڈرائیور کو گرفتار کر کے تفتیش کی جارہی ہے۔
✒️ سوڈان: فوجی اور سیاسی قیادت میں معاہدہ، عبداللہ حمدوک اپنے عہدے پر بحال، نئے انتخابات منعقد کیے جائیں گے
سوڈان کی فوجی قیادت نے ایک معاہدے کے بعد معزول کردہ وزیرِ اعظم عبداللہ حمدوک کو بحال کر دیا ہے۔ معاہدے کے تحت گرفتار کیے گئے سیاست دانوں اور سرکاری اہل کاروں کو بھی رہا کر دیا جائے گا۔ خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق سوڈانی فوج اور ملک کی سب سے بڑی جماعت امہ کے درمیان اتوار کو حکومت کی بحالی کے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے جسے سرکاری ٹی وی پر نشر بھی کیا گیا۔ فوجی سربراہ عبدالفتاح البرہان نے اعلان کیا کہ عبداللہ حمدوک نئے انتخابات تک ایک نئی ٹیکنوکریٹ حکومت کی قیادت کریں گے۔ تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ بحال ہونے والی حکومت کے پاس کتنے اختیارات ہوں گے اور یہ بھی واضح نہیں کہ آیا تمام سیاسی جماعتوں یا جمہوریت کی حامی جماعتوں نے فوج اور امہ جماعت کے درمیان ہونے والے معاہدے پر دستخط کیے یا نہیں۔