ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

کوہلو: بی آئی ایس پی سٹاف کی من مانی عروج پر دور دراز سے رجسٹریشن کے لیے آنے والے لوگ زلیل وخوار شہریوں کا عملے کو ہٹانے کا مطالبہ

کوہلو: بی آئی ایس پی سٹاف کی من مانی عروج پر دور دراز سے رجسٹریشن کے لیے آنے والے لوگ زلیل وخوار شہریوں کا عملے کو ہٹانے کا مطالبہ

MAR

16
16 / 03 / 2023 پاکستان  ,  ایران

بلوچستان ضلع کوہلو میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹر کے سٹاف کی من مانی عروج پر ہے ۔ یہ بات عوامی حلقوں نے جاری بیان میں کہی ہے ۔ انھوں نے کہاہے کہ لوگ دور دراز سے اپنے خواتین لے کر رجسٹریشن کیلئے سینٹر آتے ہیں ، مگر وہاں موجود سٹاف رجسٹریشن کرنے کے بجائے بلاجواز لوگوں کو تنگ کرتے ہیں کبھی ب فارم تو کبھی سسٹم کی خرابی کی بہانے بناکر عملہ کرسی پکڑ کر بیٹھے رہتے ہیں ،جب ان سے رجسٹریشن نہ کرانے کی وجہ پوچھا جاتا ہے تو بی آئی ایس پی سٹاف آگ بگولہ ہوکر شہریوں کے ساتھ گالم گلوج اور دھمکیاں دیتے ہیں اور رجسٹریشن کرنے کی صاف انکار کر دیتے ہیں۔ غریب شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ ہم دور دراز سے اپنے بیوی بچوں کو لیکر کوہلو بی آئی ایس پی سینٹر آتے ہیں مگر بی آئی ایس پی عملہ ہمیں بلاجواز تنگ کرکے رجسٹریشن کئے بغیر واپس بھیج دیتا ہے ۔ مگر جس کا شفارش ہے یا سٹاف والوں کے اپنے دوست عزیز آتا ہے تو ان کا رجسٹریشن جلدی ہو جاتی ہے ۔ ہم غریب عوام کہاں جائیں؟ انہوں نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ کوہلو کے آفیسران اور عملہ دفتر کو اپنا ذاتی دفتر سمجھ کر بیٹھے ہیں، غریب شہریوں نے وفاقی وزیر اور چیئرپرسن بی آئی ایس پی شازیہ مری، وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری، ڈپٹی کمشنر کوہلو اعجاز احمد، دیگر حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کوہلو کے بی آئی ایس پی سٹاف کو ہٹاکر محنتی اور بااخلاق والے عملے تعینات کیا جائے تاکہ دور دراز سے رجسٹریشن کے لیے آنے والے غریب لوگ زلیل وخوار نہ ہوں۔