ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

کوہستان گھر میں آگ لگنے سے دس افراد ھلاک تین زخمی

کوہستان گھر میں آگ لگنے سے دس افراد ھلاک تین زخمی

MAR

17
17 / 03 / 2023 ایس آر اے  ,  جسقم

خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان میں سیری پٹن کے مقام پر گھر میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں خاتون اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔ لوئر کوہستان میں ریسکیو 1122 کے ترجمان نے بتایا کہ جمعہ کو علی الصبح شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لکڑی کے گھر میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، اُس وقت تمام رہائشی سو رہے تھے۔ مزید بتایا کہ آگ کے باعث گھر کی چھتیں گر گئیں اور رہائشی افراد ملبے تلے دب گئے، جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 3 دیگر زخمی ہو گئے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ رہائشیوں کے جاگنے سے پہلے ہی پورے گھر کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیاتھا ۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ جب ریسکیو کی کوششیں شروع کی گئیں تو اندھیرا تھا، جس کی وجہ سے نعشیں اور زخمیوں کو نکالنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعے میں 8 بھینسیں بھی ہلاک ہوگئیں، مقامی لوگوں نے بھی ریسکیو کی کوششوں میں حصہ لیا تھا۔