ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

خاران فورسز کے ہاتھوں فٹبالر صغیر احمدعرف چھوٹے لاپتہ

خاران فورسز کے ہاتھوں فٹبالر صغیر احمدعرف چھوٹے لاپتہ

MAR

18

خاران بلوچستان کے علاقے خاران سے صغیراحمد عرف چھوٹے فٹبالر فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق گزشتی شب خاران شہر شیلگ ایریا سے خاران کے نامور فٹبالر صغیر احمد عُرف چھوٹے کو پاکستانی فورسز نے لاپتہ کر دیا گیا ۔ واضع رہے گزشتہ کئی مہینوں سے کئی نوجوانوں کی لاپتہ ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں جس سے علاقے کے نوجوانوں میں شدید خوف و مایوسی پائی جارہی ہے۔


 


یاد رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے جہاں کچھ لاپتہ افراد گھروں کو لوٹے ہیں تاہم لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے آواز اٹھانے والی تنظیموں کے مطابق مزید افراد جبری گمشدگی کا شکار بھی ہوئے ہیں۔