کیچ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ بلوچ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے بلیدہ میں پاکستانی فوج کے قافلے پر حملہ کرکے تین اہلکار ہلاک اوتین زخمی کرنے اور آپسی کہن میں قائم فوجی مرکزی کیمپ پر حملے کی ذمہداری بھی قبول کرتے ہیں۔ انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے جمعہ کے دن دو بجے کے قریب بلیدہ کے علاقے میناز میں پاکستانی فوج کی قافلے میں شامل دو فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا،حملے کی زد میں ایک گاڑی آئی،سرمچاروں نے بھاری و جدید ہتھیاروں سے فوجی گاڑی کو نشانہ بنا جس میں سوار تین اہلکارہلاک تین زخمی ہوگئے ۔ سرمچاروں نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر دشمن کے راستے میں گھات لگایا جب دشمن کا قافلہ ٹھیک نشانہ پر پہنچ گیا تو سرمچاروں نے پہلے سے طے شدہ حکمت عملی کے تحت دشمن پر خودکار ہتھیاروں سے شدید حملہ کردیا۔ انھوں نے کہاہے کہ مذکورہ فوجی قافلہ زامران سے واپس بلیدہ بٹ کے مین آرمی کیمپ جا رہا تھا جسے سرمچاروں نے نشانہ بنایا،حملہ کی شدت سے دشمن کو جوابی کارروائی کا موقع نہیں مل سکا ۔ ترجمان نے دوسرے بیان میں کہاہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے اپسی کھن کیچ میں واقع مرکزی کیمپ پر حملہ کرکے دشمن کو جانی و مالی نقصان پہنچادیا ہے ۔ انھوں نے تفصیل میں کہاہے کہ یہ حملہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو آٹھ بجے کیا گیا ۔سرمچاروں نے دو اطراف سے مناسب فاصلہ اختیار کرتے ہوئے پاکستانی فوج کے مذکورہ کیمپ پر آٹھ گرنیڈلانچرز فائر کیے جو کیمپ کے اندر گرنے سے دشمن کو جانی اور مالی نقصان پہنچا۔ بلوچستان لبریشن فرنٹ دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔اور اس عہد کو دہراتی ہے کہ بلوچ قومی مفادات کے تحفط اور بلوچ قومی آزادی کے حصول تک قابض ریاست کے مفادات اور افواج پر حملے جاری رہیں گے۔