ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

کیچ: فورسز کا متعدد گھروں پر چھاپہ دو افراد لاپتہ انقلابی گلوکار کے والد کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا

کیچ: فورسز کا متعدد گھروں پر چھاپہ دو افراد لاپتہ انقلابی گلوکار کے والد کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا

MAR

13

بلوچستان کے ضلع کیچ تمپ کونشکلات میں گذشتہ شب فورسز نے عطاء اللہ نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مارکر لوٹ مار کی اور خواتین و بچوں کو تشدد بناکر عطاء اللہ کے جوانسال بیٹے اسرار کو جبری گمشدگی کے شکار بنایا۔ اس طرح میرین داد نامی شخص کے گھر پر بھی چھاپہ مارکر اس کے بیٹے جلال کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ۔ ذرائع کے مطابق اس دوران پاکستانی فورسز نے انقلابی گلوکار منہاج مختار کے والد کے گھر پر بھی چھاپہ مار کر گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور بعدازاں چھوڑ دیا، جبکہ گھروں میں موجود موبائل فون بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ آپ کو علم ہے منہاج مختار کے گھر پر اس سے قبل بھی فورسز کی جانب سے متعدد بار چھاپے مارے جاچکے ہیں اور گھروں کو جلایا بھی گیا ہے۔