کراچی ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے میڈیا کو جاری بیان میں تصدیق کی ہے کہ ایک خفیہ ایجنسی اور ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے جمعہ کو کراچی کے علاقے کالاکوٹ سے ولید عرف ولر اور شعیب عرف ببلو نامی دو افراد کو گرفتار کرلیاہے ۔ انھوں نے الزام لگاتے ہوئے دعوی کہاہے کہ یہ دونوں بلوچستان لبریشن فرنٹ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ انھوں نے دو نوں پر دستی بم برآمد کرنے کا جھوٹا الزام بھی لگا د یا ہے ۔