ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

کراچی مسلح افراد نے چلتی کار پر فائرنگ میں ایک شخص کو ھلاک کردیا

کراچی  مسلح افراد نے چلتی کار پر فائرنگ میں ایک شخص کو ھلاک کردیا

MAR

03
03 / 03 / 2023 ایس آر اے  ,  جسقم

کراچی شرقی کے علاقے پی ای سی ایچ سوسائٹی سے اطلاعات ہیں کہ کشمیر روڈ پر ایک کار پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں شہری شدید زخمی ہوا۔ زخمی شہری کو جناح ہسپتال پہنچا دیا گیا ،جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹڈ کارروائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور اس صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ آپ کو معلوم ہے گزشتہ ہفتے سندھو دیش روولیشنری آرمی نے ایک سرکاری مخبر کو ھلاک کیا تھا ۔