کراچی نامور صحافی، مصنف، بانی رکن بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (بی ایس او) اور سابق رہنماء نیشنل عوامی پارٹی (نیپ) لطیف کئی روز سے شدید علالت کے باعث بارہ نومبر 2023 کو برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں انتقال کرگئے ،وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ نماز جنازہ جمعہ کے روز بغدادی لیاری کراچی میں ادا کردی گئی ۔ جبکہ مرحوم کی تدفین میوہ شاہ کے قبرستان میں کردی گئی۔ نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں صحافی، قلم کار، مصنف، دانشور، ادیب، طلبا، بلوچ عمائدین اور معززین سمیت شہریوں نے شرکت کی۔ لطیف بلوچ لیاری کے علاقے بغدادی میں ایک متوسطہ طبقہ میں آنکھ کھولی۔ لطیف بلوچ نے اپنے صحافتی کیریئر کا آغاز پاکستان پریس انٹرنیشنل (پی پی آئی) سے کیا اور پھر 1970 کے عام انتخابات کے بعد بلوچستان کی حکومت میں انفارمیشن آفیسر بن گئے۔ انہوں نے روزنامہ ڈان کراچی سے 33 سال سینئر رپورٹر کی حیثیت سے کام کیا۔ ڈان سے ریٹائرمنٹ کے بعد کتابیں لکھنا شروع کردیں۔ ان کی کتابوں میں بلوچ سماج کو درپیش سیاسی، سماجی اور معاشی مسائل کا تفصیلی ذکر موجود ہے۔